عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک: یوم مزدور پر عوام کو خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 8 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
امکان ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں‌ممکنہ کمی یکم مئی سے اگلے 15 دن تک کیلئے ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 293.94 روپے فی لیٹر سے 288 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 290.38 روپے سے 282.38 روپے ہو جائیگی۔

مزید پڑھیں:  سرکاری آسامیاں ختم،آئی ایم ایف کو کفایت شعاری پلان پیش