پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ویدانت پٹیل

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی خطے کو غیر مستحکم کرتی ہے اس لئے سنجیدگی سے اس سے نمٹنا ضروری ہے۔ اس حوالے سے انہوں واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر جنون سوار، شدید گولہ باری جاری، العودہ ہسپتال میں پینے کا پانی ختم