نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سر پیٹرک سینڈرز نے خطاب کیا۔
اس دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کانفرنس میں کلیدی خطاب کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینٹدرز بھی مقررین میں شامل تھے۔ کانفرنس میں مختلف شعبوں میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت نامزد برطانوی چیف آف جنرل سٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں‌کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ کے موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کیلئے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔ برطانوی وفد کی قیادت سٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ بجٹ پیش کردیاگیا