9 مئی مقدمات، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں 9 مئی مقدمات میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ دفعات شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے کی ۔
اس موقع پر سید سکندر حیات ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں سینئر کونسل قاضی انور کی طبیعت ناساز ہے۔
سید سکندر حیات ایڈووکیٹ نے عدالت کو مزید بتایا کہ آج کی ہونیوالی سماعت ملتوی کی جائے,
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سید سکندر حیات ایڈووکیٹ سے استفسار کیا کہ یہ معاملہ تو سپریم کورٹ میں بھی زیر التواء ہے۔
سید سکندر حیات ایڈووکیٹ نے عدالت کو جواب دیا کہ وہ کیس ملٹری کورٹ کے قیام کے حوالے سے ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ درخواست 9 مئی مقدمات میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ دفعات شامل کرنے کے خلاف ہے۔
بعد ازاں سنیئر وکیل قاضی انور ایڈوکیٹ کی طبیعت ناساز ہونے پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ