رفاح میں صیہونیوں کی گولہ باری، 15 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی کوششیں عالمی سطح پر کی جا رہی ہیں تو دوسری طرف صیہونیوں نے رفاح پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج کی گولہ باری کے سبب مزید 15 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رات گئے رفاح پر حملہ کر دیاا ور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 15 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
اس کے علاوہ صیہونی فوج نے رفاح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کر کے مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں،وطن پہنچنے والے طلباء نے حقیقت بتا دی