برازیل، طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 83 افراد ہلاک، 100 لاپتہ

ویب ڈیسک: برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈے میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچا دی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں سے مختلف حادثات رونما ہوئے جن میں 83 افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
برازیل میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب نے الگ سے تباہی پھیلا دی ۔ اس سیلاب کے باعث جہاں 83 افراد ہلاک ہوئے وہیں 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں .
ان طوفانی بارشوں کی وجہ سے کینوس شہر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں جھڑپوں کا تیسرا دن، 7 افراد جاں بحق،55زخمی