ہری پور، پرائیویٹ سکول کے ٹیچر کا تیسری جماعت کے طالبعلم پر تشدد

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے تھانہ سٹی کی حدود ڈھیری میں پرائیویٹ سکول کے ٹیچر نے تیسری جماعت کے طالبعلم پر تشدد کیا۔
ذرائع کے مطابق 10 سالہ حسن علی کے دونوں بازوؤں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پرنسپل نے والد کی شکایت پر معاملہ رفع دفع کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بچے کو حالت خراب ہونے پر ٹرامہ سنٹر منتقل کیا گیا اور میڈیکل چیک اپ کے بعد 10 سالہ حسن کے والد نے تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی۔
پولیس کے مطابق بجی سکول ٹیچر کے خلاف تھانہ سٹی میں درج مقدمہ کے باعث گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں پولیس نے تفتیش کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع ہنگو میں نجی سکول ٹیچر کی جانب سے تیسری جماعت کے طالبعلم پر تشدد کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  صوابی، سٹیفا نہر میں 17سالہ نوجوان نہاتے ہو ئے ڈوب گیا