جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رفاح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے اشارے نہیں ملے جبکہ اس سلسلے میں دیگر آپشنز پر بھی اسرائیل سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان متھیو ملر کا کہنا تھا کہ بھارتی انتخابات میں امریکا کا کوئی کردار ہے نہ ہی دنیا کے دیگر ممالک میں انتخابات سے ہمارا کوئی تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی