صیہونیوں کا رفح پر تین اطراف سے حملہ، 17 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیلی افواج نے تین اطراف سے حملہ کر دیا ہے ۔ اس دوران خواتین اور بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی ایف 16 طیاروں کی جانب سے رہائشی ٹاور اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس سے کئی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں بدل گئیں۔
ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے بعد صیہونی افواج نے زمینی حملہ کرتے ہوئے ٹینک علاقے میں داخل کر دیئَے۔ اس دوران 17 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں.
اسرائیلی ٹینکوں نے رفح شہر کو جنوب سے سیل کر دیا اور ریڈ زون کا گھیراؤ مکمل کر لیا اور اس دوران 1 لاکھ بے گھر فلسطینی باشندوں کو ریڈ زون سے فوری نکل جانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
مشرقی رفح میں حماس نے اسرائیلی افواج پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ اس وقت رفح میں شدید لڑائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کلیئر کر دیاگیا کوئی نیا آپریشن نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف