ایک اورسیٹلائٹ لانچ

پاکستان نے ایک اورسیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے آئی کیوب قمر کی کامیابی کے بعد اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیا سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو سپارکو اور نیشنل اسپیس ایجنسی کی جانب سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔
نیا سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا۔
یہ سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ڈیمانڈ پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فائیو جی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو بھی یقینی بنائے گا۔

مزید پڑھیں:  یرغمالی ہمارے ہیرو، ان کی واپسی ہدف ہے، نیتن یاہو