امریکی بموں کی سپلائی رفح پر استعمال ہونے کے خدشے پر روکی، انٹونی بلنکن

ویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی بموں کی سپلائی روکنے کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کے پاس رفح کے شہریوں کے تحفظ کے لیے قابل اعتماد منصوبہ نہیں ہے۔ اسرائیل امریکی بموں کو رفح پر برسا کر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتا ہے ۔ اسی خطرے کے پیش نظر امریکی بموں کی سپلائِ روکی۔
اسرائیل کو 3500 بموں کی سپلائی روکنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ رفح میں 1 اعشاریہ 4 ملین پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے اسرائیل کے پاس کوئی قابل اعتماد منصوبہ نہیں تھا اور خدشہ تھا کہ ان بموں کے ذریعے وہاں بڑی تباہی پھیلائِی جا سکتی ہے ۔
انٹونی بلنکن نے مزید بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے 2 ہزار پاؤنڈ (900 کلوگرام) اور 500 پاؤنڈ (225 کلوگرام) بموں کی کھیپ امریکی ہتھیاروں کا واحد پیکج تھا جسے روکا گیا۔

مزید پڑھیں:  لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشار میں سہولیات کا فقدان، مریضوں کو مشکلات