مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں، چودھری پرویز الہٰی

ویب ڈیسک سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الہٰی نے اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے مذاکرات پر رضا مند ہیں لیکن صرف بااختیار مقتدر حلقوں سے ہی مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔
چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات سبوتاژ کر رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی مذاکرات میں ن لیگ کو اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاﺅس پر حملہ بارے ایف آئی آر درج کرانے پر غور