50اسرائیلی فوجی زخمی

غزہ،فلسطینی مزاحمتی گروپوں سے جھڑپوں میں50اسرائیلی فوجی زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے تیز کرنے کے بعد فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی صیہونی فوج سے شدید جھڑپوں میں 50اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ ڈرون حملے سے اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا گیا۔
دوسری جانب رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید اور غیر ملکی امدادی اہلکار زخمی ہوگیا۔
ادھر دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں پولیس کی طلبہ مظاہرین کے خلاف کارروائی کے بعد جامعہ کا عملہ بھی طلبہ کی حمایت میں کھڑا ہوگیا۔
دوسری جانب مصر میں امریکی جامعہ کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی کمپنیوں کے بائیکاٹ کے نعرے لگادیے۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام میں زیرحراست 20سالہ لڑکی زیادتی کا شکار،جیل سپرنٹنڈنٹ معطل