کاغان ناران شاہراہ

کاغان ناران شاہراہ 32گھنٹے بعد بحال

ویب ڈیسک: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سیاحتی مقام کاغان ناران شاہراہ کو 32 گھنٹے بعد بحال کردیا گیا ۔
مانسہرہ میں مشہور سیاحتی مقام ناران کو جانے والی شاہراہ کاغان کو 32 گھنٹے بند رہنے کے بعد کھول دیاگیا ہے ۔
شاہراہ کاغان گھنول کے مقام پر بھاری پتھر اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اتوار کی صبح 5 بجے بند پوگئی تھی جسے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھاری مشینری کے ذریعے بلاسٹک کرکے پتھر توڑنے کے بعد پر قسم کی ٹریفک کے لیے یکطرفہ طور پر بحال کیا۔
اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جی ایم اور ڈائریکٹر سمیت عملہ کے تمام اہلکار ضلعی و تحصیل انتظامیہ بھی موجود تھی۔

مزید پڑھیں:  پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر