موسم گرم اور خشک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی توقع ہے۔
اسلام آباد، مری، گلیا ت اور گرد و نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا،سندھ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے کاامکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پشاورمیں بھی گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے لگا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے۔
ملتان شہر اور گردونواح میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملتان میں ہوا میں نمی کا تناسب 47فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں آئندہ چند روز میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوامیں غیرملکیوں کیلئے سپیشل سکیورٹی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ