شٹر ڈاؤن ہڑتال

ضلع خیبر میں بھی ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل اور باڑہ میں بھی ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے ۔
انجمن تاجران خیبر کے مطابق دہشت گردی و آپریشنز میں قبائلی تاجروں کو کافی نقصان پہنچا ہے،سب سے پہلے حکومت ہمارے نقصانات کا ازالہ کرے۔
تاجروں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ٹیکسز کا نفاذ قبول نہیں ،حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے کیوں کہ ٹیکسز کے نفاذ سے تاجروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے 72 فلسطینی شہید، معمر فلسطینی صیہونیوں کے روبرو آ گئے