مالی بحران شدید، محکمہ اعلی تعلیم کا کوالٹی ایشورنس سیل بند ہونے کے قریب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدید ہونے کے باعث محکمہ اعلیٰ تعلیم کا کوالٹی ایشورنس سیل بند ہونے کے قریب پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ کوالٹی ایشورنس سیل 10 ماہ سے نہ صرف ماہانہ مشاہرہ سے محروم ہے بلکہ دیگر فنڈز بھی نہیں ملے۔
اس حوالے سے صوبائی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دس ماہ سے تنخواہیں ہیں نا دفتر کے کرائے کے پیسے، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے لئے بھی فنڈز نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اعلی تعلیم کے کوالٹی ایشورنس سیل کے عملے نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ حل نا ہوا تو دفتر کو تالے لگا دینگے۔
یاد رہے کہ مالی بحران شدید ہونے کے سبب محکمہ اعلی تعلیم کا کوالٹی ایشورنس سیل بند ہونے کے قریب پہنچ گیا.

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کیمپس میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ڈے پر آگاہی واک