حکومتی یقین دہانی پر سرکاری وکلاء کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: حکومتی یقین دہانی پر سرکاری وکلاء نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری وکلاء نے کل ہونے والے ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اعلامیہ میں یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ پبلک پراسیکیوٹرز کے لئے الگ دفاتر کا قیام، ان کی رہائش کا بندوست کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری وکلاء کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ پبلک پراسیکیوٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔
ان مطالبات کے حوالے سے حکومتی یقین دہانی کے بعد سرکاری وکلاء نے احتجاج کی کال واپس لے لی۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز کے وکیل نے درخواست راہداری ضمانت واپس لے لی