بائِیڈن کے انکار کے باوجود اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی جاری

ویب ڈیسک: رفح میں آپریشن اور بمباری پر امریکی صدر جوبائیِڈن نے اسرائیل کو بموں کی سپلائی روک دی تھی۔ اس بمباری سے بڑے پیمانے پر فلسطینی شہید ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کے انکار کے باوجود اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کو بھی بائیڈن انتظامیہ نے مطلع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ہتھیاروں کی سپلائی کا یہ اقدام ایک ایسے وقت کیا جا رہا ہے جب رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن جاری ہے۔ حالانکہ رفح میں آپریشن کرنے سے عالمی برادری سمیت خود امریکہ نے بھی صیہونیوں کو منع کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں:سپیکر کا فیصلہ جلد کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کودوسرا خط