ٹاپ گن کرتب دکھانے کے چکر میں بنگالی پائلٹ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

ویب ڈیسک: بنگالی پائلٹ 32 سالہ محمد عاصم جواد مشہور فلمی سین ٹاپ گن کرتب دکھانے کے چکر میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرے پائلٹ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جہاز بھِی کریش کر گیا۔
اس حوالے سے جاری فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 9 مئی کو بنگلہ دیش کے چٹاگرام میں ایک جنگی طیارہ الٹا اڑتا ہوا نیچے آیا اور اچانک سیدھا ہو کر رن وے سے تین بار ٹکرایا۔
وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے جہاز زمین سے ٹکرانے کے بعد دوبارہ جب اٹھا تو اس سے دھواں اور چنگاریاں نکل رہی تھیں جبکہ روسی ساختہ طیارے کے پچھلے حصے میں بھی آگ لگ چکی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس حادثے کے فوراً بعد بنگالی پائلٹ عاصم جواد اور کو پائلٹ طیارے سے ایجیکٹ کر گئے۔ دونوں پائلٹ دریائے کرنافولی میں اترے۔
فضائیہ اور بحریہ کے اہلکاروں اور مقامی ماہی گیروں نے دونوں پائلٹ زندہ ریسکیو کئے تاہم عاصم جواد ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ کوپائلٹ سوہان حسن خان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ٹاپ گن کرتب دکھانے کے چکر میں بنگالی پائلٹ زندگی کی بازی ہار گیا.

مزید پڑھیں:  محمود خان کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر