توشہ خانہ تحائف لینے والا اپنے پاس نہیں رکھے گا، قوانین میں ترامیم منظور

ویب ڈیسک: توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے قوانین میں ترامیم کر لی گئیں جس کے تحت تحائف لینے والا اسے اپنے پاس نہیں رکھ سکے گا۔
وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے منظوری دیدی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحائف وصول کنندہ کے ادارے کی عمارت میں رکھے جائِیں گے۔
اعلامیہ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ شیلڈز، سوینیئرز اور دیگر تحائف کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی تحائف کا تخمینہ لگانے والے ماہر کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ بھی کابینہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم حکومت میں بھی اس وقت کی وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی 2023 کی منظوری دی تھی۔
اس پالیسی کے تحت صدر، وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان پر 300 ڈالرز سے زائد مالیت کا تحفہ وصول کرنے پر پابندی رکھی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  علی امین جلسوں میں کچھ ،اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں:عطاء تارڑ