کوہاٹ، گھمکول کیمپ پرائمری سکول کی عمارت پر تعمیرانی کام تعطل کا شکار

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ کے گھمکول کیمپ پرائمری سکول کی عمارت پر تعمیراتی کام گزشتہ 7 سالوں سے تعطل کا شکار ہے۔
سکول میں کلاس روم کم ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مہاجر بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔
اس موقع پر مقامی افغان عمائدین کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام آ کر صرف فوٹو شوٹ کرکے چلے جاتے ہیں اور بعد میں اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔
مقامی افغان عمائدین نے کہا کہ پرائمری سکول کی عمارت کی عدم تعمیر کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی مستقبل خدشات کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:  84ہزار پوائنٹس کی حد عبور، سٹاک ایکسچینج میں منفرد ریکارڈ قائم