بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی ائی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجھوکا نے سماعت کی۔
اس دوران بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری اور سردار مصروف ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
جج افضل مجھوکا نے ریمارکس دیئے کہ اب تو حاضری سے استثنیٰ دے کر بھی درخواست ضمانت کا فیصلہ دیا جا سکتا ہے۔
اس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ وقت مقرر کردیں ہم دلائل دینا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے 20 مئی تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، بارش سے موسم سرد ہو گیا