سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو آنے کی وارننگ جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سورج آگ برسانے لگا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پہلی ہیٹ ویو کا خطرہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ جبکہ پنجاب میں بہاول پور اور رحیم یار خان میں آنے کا خدشہ ہے ۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں 15 تا 30 مئی ان علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ اس دوران ہیٹ ویو کا یہ پہلا سپیل 2 سے 3 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اواخر یا جون کے شروع میں دوسری ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس میں درجہ حرارت 45 درجے تک جاسکتا ہے اور یہ 4 تا 5 دن جاری رہ سکتا ہے۔
ادارہ کی جانب سے تیسری ہیٹ ویو جون کے پہلے 10 دنوں کے دوران آ سکتی ہے۔
اس سلسلے میں ماہرین کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئِی ہے۔

مزید پڑھیں:  روس اور شمالی کوریا کے درمیان جامع سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ طے