پشاور، شجرکاری آلودگی سے بچانے کا اہم ذریعہ ہے، فضل حکیم یوسفزئی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم یوسفزئی کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کی کارکردگی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم پی اے سلطان روم ،چیف کنزرویٹر فضل الٰہی اور صوبہ بھر کے تمام ریجن کے فارسٹ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فضل حکیم یوسفزئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو فضائی و ماحولیاتی آلودگی سے پاک و صاف اور سرسبز و شاداب بنانا موجودہ صوبائی حکومت کا مشن ہے۔
ہمیں آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور انسان دوست ماحول فراہم کرنے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور سرسبز و شاداب پاکستان بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی، سمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائِگا۔ خیبرپختونخوا میں شجرکاری کے ساتھ ساتھ جنگلات کی تحفظ کے لئے بھی مزید موئثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  فضل الرحمان نے آئینی عدالت کےقیام پر مشروط رضا مندی ظاہرکردی