قومی اسمبلی اجلاس میں غیرملکیوں پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پیش

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزارتِ داخلہ کی جانب سے 2020ء تا 2024ء چینی، جاپانی اور دیگر غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش کر دی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی شہریوں پر 8 دہشتگرد حملے ہوئے، دہشتگرد حملے 7 چینی اور ایک جاپانی باشندے پر ہوا، حملوں میں 24 افراد بشمول 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان دہشتگرد حملوں میں زخمی 38 افراد میں قانون نافذ کرنے والے 6 اہلکار بھی شامل ہیں۔
دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 2024 کے پہلے کوارٹر میں 2208 خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیے گئے۔ اس دوران 89 دہشتگرد ہلاک اور 328 گرفتار کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی دہشتگردی جاری، مزید 24 فلسطینی شہید