سٹاک ایکس چینج

سٹاک ایکس چینج میں استحکام ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 213 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 74 ہزار 877 کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ کر 74 ہزار 664 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278روپے 30 پیسے پر آ گئی۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے26 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے