کشتی الٹنے سے

منڈی بہاؤ الدین :کشتی الٹنے سے 6افراد ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک: منڈی بہا ؤالدین میں کشتی میں موٹر سایکل اور گاڑی کو دریا پار کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین اور چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کشتی پر درجنوں موٹر سایکلیں اور گاڑی سوار تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کو کشتی پر رکھ کر دریا عبور کر رہے تھے، کہ حادثہ پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو ورکرز نے مزید بتایا کہ مرنے والے پیراں والا سے کشتی پر سوار ہو کر نور پور پیراں جا رہے تھے۔
حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق پیراں والا ضلع جہلم سے بتایا جاتا ہے، مرنے والی خواتین کی عمریں 40 اور50 جبکہ بچوں کی 2 سے 8 سال ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ملکوال اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  احسن اقبال بیان بازی بند کریں، عمران خان کی رہائی کیلئے عوام نکل آئے ہیں