یونیورسٹی کیمپس پشاور

یونیورسٹی کیمپس پشاور کے اندر روٹی کی قیمت میں کمی کردی گئی

ویب ڈیسک: آٹے کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد یونیورسٹی کیمپس پشاور کے اندر روٹی کی قیمت میں بھی کمی کردی گئی
300گرام روٹی کی قیمت 26روپے مقرر کی گئی اس سے قبل 300گرام روٹی کیقیمت 32 روپے مقرر تھی ۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن جامعہ پشاور کی جانب سے نیا نرخنامہ جاری کردیا گیا،نیا نرخنامہ 16مئی سے نافذالعمل ہوگا۔
کیمپس رہائشیوں اور طلبہ کو شکایت کی صورت میں ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان بار کونسل نے آئینی عدالت کے قیام سے اتفاق کر لیا