بیرسٹر سیف

عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین پر خوف طاری ہے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین پر خوف طاری ہے۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں الیکشن جیسا سماں تھا، پوری قوم عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایک جھلک کی کہانی نے پورے نظام کو ننگا کردیا اگر خان خود باہر آگئے تو کیا ہوگا،عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین پر خوف طاری ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے بلاول کی کانپیں ٹانگ رہی ہے، مریم نواز کی بھی رات کی نیندیں اڑ چکی ہیں،شرجیل میمن بھی باتوں پر کسی نے کان نہ دھرا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاپی کیٹ مریم نواز نے تو آج بھی خان کی کاپی کی، سوٹ بھی عمران خان کی ٹی شرٹ جیسا پہنا تھا۔
بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان کو آج بولنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا،ایک تصویر وائرل ہونے پر بھی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی، صرف تصویر کا اتنا خوف کسی نے بھی آج تک نہیں دیکھا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار تیز، 24 گھنٹوں میں مزید 75 کیسز رپورٹ