ایمل ولی

دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث لوگ قوم کے مجرم ہیں،ایمل ولی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث لوگ قوم کے مجرم ہیں،بہت جلد آل پارٹیز کانفرنس کرنے جارہے ہیں ۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان ،لکی مروت، وزیرستان ،ملاکنڈ اور پشاور کے بیشتر علاقے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، ایک سال سے پولیس کے شہدا کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
فاٹا کی عوام سے وعدے پورے نہیں کئے جارہے ،دس سال ٹیکس چھوٹ کا کہا گیا پانچ سال بعد ٹیکس لگایا گیا بہت جلد تمام پارٹیوں کو ایک میز پربٹھائیں گے ۔
ایمل ولی کا کہنا تھا کہ ہم تین سینیٹرز نے حکومت اور اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھنے سے انکار کیا ہے، ہم آزاد ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس کو کمزور کیا جارہا ہے ،خیبر پختونخوا میں آبادکاری کی آڑ میں دہشتگردوں کے لئے سرکاری سطح پر وکالت کی گئی دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث لوگ قوم کے مجرم ہیں۔

مزید پڑھیں:  رقم منتقلی کا الزام، محمود خان بھی انٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے، مقدمہ درج