ایک شخص جاں بحق

مردان :موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

ویب ڈیسک: مردان میں موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق حادثے مردان کے علاقہ بالا گڑھی میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں ۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ریاض خان کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرمیاں ملک مخالف رہیں، عطاء تارڑ