موسم گرم اور خشک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام یا رات کے اوقات میں خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، شمالی، وسطی بلوچستان، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اگلے چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی کا 37سے 39ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور اور مظفر آباد کا درجہ حرارت 38سے 40ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نے طلب کر لیا، اہم امور پر تبادلہ خیال کا امکان