بیوی کو قتل کردیا

سوات میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: سوات مٹہ میں معمولی تکرار پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ مٹہ کے علاقہ چپر یال میں پیش آیا جہاں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کارروائی کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا ۔
ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  گنڈا پور مظلوم بچہ بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری