وانا، زیر تعمیر گرلز اکیڈمی میں دھماکہ ، عمارت تباہ

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے ڈبکوٹ میں وانا ویلفئیرایسوسی ایشن کے تعاون سے زیر تعمیر صوفیہ نور گرلز اکیڈمی میں رات کے وقت دھماکہ ہوا ہے جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔
وانا ویلیفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 20 مارچ کو اس گرلز اکیڈمی کا افتتاح ہوا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی دھماکہ میں اہم پیشرفت، خودکش حملہ آور قافلے کا انتظارکررہا تھا