آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق وارم اپ میچز 27 مئی سے یکم جون تک کھیلے جائیں گے۔ اس دوران 17 ٹیمیں مجموعی طور پر 16 میچز کھیلیں گی۔
وارم اپ میچز کے جاری شیڈول میں پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی میچ نہیں رکھا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس لئے بھی کیا گی ہے کیونکہ گرین شرٹس اس دوران 4 میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلنے انگلینڈ کے دورے پرہو گی۔
یاد رہے کہ آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز ٹیکساس، فلوریڈا، کوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش قرار، 80 کلو بارود استعمال ہوا، رپورٹ