بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاق سے جواب طلب

ویب ڈیسک: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے پر پشاور ہائیکورٹ نے وفاق سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے سپیکر ہیں، یہ بیرونی ملک جانا چاہتے ہیں لیکن پی این آئی ایل میں نام شامل ہے۔
اس پر جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ یہ اسمبلی کے سپیکر ہیں لیکن پھر بھی معاف نہیں کرتے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سپیکر کا نام کیوں پی این آئی لسٹ میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ سپیکر بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاق سے جواب طلب کر لیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ملکی نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر خطرات کی زد میں آ گیا