ڈالر مزید مہنگا، 278 روپے 45 پیسے کی سطح پرٹریڈ کرنے لگا

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ 5 پیسے قیمت بڑھنے سے ڈالر 278 روپے 45 پیسے کی سطح پرٹریڈ کرنے لگا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر بڑھنے سے کاروبار میں بھی بہتری دیکھی گئی۔
سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 14 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سے ڈالر مزید مہنگا ہونے لگاہے.

مزید پڑھیں:  محمود خان کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر