عدالت نے علی امین گنڈاپور 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 20 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کو سوالنامہ فراہم کردیا گیا۔
اس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے 9 سوالوں کے جواب مانگے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کو 342 کا سوالنامہ فراہم کرتے ہوئے سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا : سرکاری ملازمین کے کالعدم پی ٹی ایم جلسے میں جانے پر پابندی عائد