سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام

ویب ڈیسک: سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام رہا۔ اس میچ کے دوران فاتح ٹیم نے مدمقابل ایران کو 1-3 سے شکست دیکر لگاتار پانچویں کامیابی اپنے نام کی۔
ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے پانچویں میچ میں پاکستان کی کامیابی کا سکور 18-25، 25-23، 16-25 اور 20-25 رہا۔
سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کے لیگ سٹیج میں پاکستانی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔
ایونٹ میں اب تک پاکستانی ٹیم افغانستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف کامیابیاں سمیٹ چکی ہے۔
یاد رہے کہ انٹرل ایشیا ولای بال چمپئن شپ کا فائنل کل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے، بیرسٹر سیف