باجوڑ، کمرے کی چھت گرنے سے خاتون بچی سمیت ملبے تلے دب گئی

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ کے علاقے خار بازار کوز سر میں کمرے کی چھت گرگئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خاتون بچی سمیت ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ڈیزاسٹر و میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق اس دوران ملبے تلے دبی خاتون زوجہ تازہ گل اور ایک بچی عافیہ عمر 3 سال کو نکال کر انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد علاج معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ضلع باجوڑ میں‌کمرے کی چھت گرنے سے خاتون بچی سمیت ملبے تلے دب گئی تھی.

مزید پڑھیں:  فلسطینی وکشمیری عوام کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہیں، اے پی سی