پشاور، 19 مئی عزہ ملین مارچ کی قیادت امیر حافظ نعیم الرحمان کریں گے

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع و دیگر کی غزہ ملین مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں عزہ ملین مارچ 19 مئی کو ہوگا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کرینگے۔
صوبائی سیکرٹری جنول عبدالواسع کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل نے قتل عام شروع کر رکھا ہے۔ فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی مختلف محاذوں پر اقدامات اٹھارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فلسطینیوں کیلئے سابق امیر سراج الحق نے ایران، ترکی ، قطر کے دورے کئے جبکہ حافظ نعیم الرحمن اور سینیٹر مشتاق نے بھی ترکی کے دورے کئے۔
عبدالواسع نے کہا کہ عزہ ملین مارچ پشاور میں 19 مئی کو ہوگا جبکہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن مارچ کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ،حکومتی و اپوزیشن اراکین گتھم گتھا