لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقہ مکین کے مطابق 48 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹوں کے لئے بجلی فراہم کی جاتی ہے جو سراسر زیادت و ناانصافی ہے۔
اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ ایک طرف گرمی کا زور تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچے اور خواتین دور دراز سے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں۔
اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش قرار، 80 کلو بارود استعمال ہوا، رپورٹ