ویب ڈیسک: پاکستان سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کے فائنل میں ترکمانستان کو ہرا کر ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا ۔
فائنل میں قومی ٹیم نے ترکمانستان کو 1-3 سے شکست دی، پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 19-25 ، 25-20 اور 14-25 رہا۔
پاکستان ایونٹ میں اپنے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہا،قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 18 سیٹ جیتے اور 3 ہارے۔
چمپئن شپ میں 6ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments