پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے کوشاں ہیں، پاکستانی سفیر

ویب ڈیسک: کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے مابین ہونیوالی ہنگامہ آرائی کے سبب پاکستانی طلبہ بھی نشانے پر آ گئے۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستانی سفیر کو طلباء کو ہر ممکن معانت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے کشیدہ حالات کے باعث پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حالات معمول پر آنے تک گھروں پر رہیں اور باہر نہ نکلیں۔
انہوں نے طلباء کے نام جاری بیان میں کہا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے طلبہ وطالبات اور دیگر شہریوں کیلئے رابطہ نمبر جاری کر دیے۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں 00996555554476 اور00996507567667 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے، فراہم کردہ دونوں نمبرز واٹس ایپ پر بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر خطرات کی زد میں آ گیا