پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر

ویب ڈیسک: امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود کو شامل کر لیا گیا ہے۔
ان کے اس نئے منصب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بحیثیت سفارت کار وہ مختلف ممالک میں مذہبی آزادی کا جائزہ لیں گے اور حکومت کیلئے پالیسی سفارشات مرتب کریں گے۔
پلمونولوجسٹ ڈاکٹر آصف محمود کا تعلق کھاریاں سے ہے اور طویل عرصے سے وہ کیلیفورنیا کے رہائشی ہیں۔
پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ موجودہ امریکن نائب صدر کاملا ہیریس اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے انتہائی قریب ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر