شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں پارٹی میں اختلافات کے حوالے سے رہنماوں سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق اس دوران شبلی فراز نے سینیٹر اعظم سواتی کی موجودگی میں اسد قیصر اور شاندانہ گلزار کے اختلافات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران بانی پی ٹی آئی نے انہیں خاموش رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے دیگر رہنماوں سے بات کرنے کا عندیہ دیدیا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شبلی فراز نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے اور ہر خرابی کا ذمہ دار مجھے ہی سمجھا جا رہا ہے۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل جذباتی ہیں لیکن پارٹی کیلئے ان کی قربانیاں ہیں۔ انہوں نے شبلی فراز کو پارلیمان کے اندر اور باہر پارٹی کیلئے کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔
بعد ازاں بانی پی ٹی آئی نے شاندانہ گلزار کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  فضل الرحمان نے آئینی عدالت کےقیام پر مشروط رضا مندی ظاہرکردی