فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم کنڈی عوام کے مسترد کردہ ہیں، ان کی صوبے میں نامزدگی سے ظاہر ہے کہ سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی سرٹیفائیڈ مسترد شدہ اور نااہل ہےجبکہ ان کے پاس الٹے سیدھے بیانات کے سوا میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ الٹے سیدھے بیانات کی بجائے علی امین گنڈاپور کی طرح عوام کی فلاح کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ تین بار علی امین گنڈاپور سمیت ان کے تینوں بھائیوں سے بدترین شکست کھا چکے ہیں۔ اس کے باوجود ان کی نامزدگی صاف ظاہر کرتی ہے کہ سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام ہی کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نااہل اور مسترد شدہ فیصل کریم کنڈی عوامی خدمت کرتے تو عوام ان کو باربار مسترد نہ کرتے۔ اب وہ عوام کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ بننے رے اجتناب برتیں۔

مزید پڑھیں:  کے پی ہاوس سیل کرنا غیرقانونی ہے، عدالت جائیںگے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف