تائیوان پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گیا، اراکین مشت و گریباں

ویب ڈیسک: تائیوان پارلیمنٹ اجلاس کے دوران مچھلی منڈی میں بدل گیا، اراکین پارلیمنٹ دستو گریبان اور ایک دوسرے پر لاتوں و مکوں کی بارش کر دی۔
ذرائع کے مطابق تائیوان پارلیمنٹ میں اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کے دوران اراکین میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔
اس دوران تو تکار پر قانوندان دست و گریباں ہوگئے۔
اس افراتفری کے عالم میں ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔
ذرائع کے مطابق تائیوان پارلیمنٹ کچھ دیر کیلئے کراٹے اور فری سٹائل ریسلنگ کا منظر بھی پیش کرنے لگا۔ اراکین نے ایک دوسرے کو دھکے دیئے اور لاتوں مکوں کی برسات بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  انٹرنیٹ بدستور سست، پاکستانی صارفین مشکلات کا شکار