شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں شہباز شریف اور نواز شریف سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی ممبران نے شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر نامزد کر دیا۔
رہنما ن لیگ سیف الملوک کھوکھر نے اجلاس میں بتایا کہ شہباز شریف 28 مئی تک ن لیگ کے قائم مقام صدر رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  2014جیسی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم